نواز شریف ،زرادری نے استعفے دینے سے روک دیا

23 Dec, 2020 | 02:57 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: نواز شریف ،زرادری  نے استعفے دینے سے روک دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا، بیرون ملک یا بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرا  یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

 
دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے نہ دیئے جائیں۔نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لینے پربضدہے، سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف اورفضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،سابق صدر نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے نہ دیئے جائیں۔

ن لیگ کے قائد نوازشریف کاموقف تھا کہ استعفوں سے سینیٹ الیکشن کرانامشکل ہوگا،سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں،پی ڈی ایم مل کرسینیٹ الیکشن لڑے تو 15 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اس معاملے کوپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حل کریں گے،سابق صدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی سینیٹ اورضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرمتفق ہے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔

مزیدخبریں