سکولوں کے باہر کلاسز لگانے کی دھمکی

23 Dec, 2020 | 02:45 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی نے دھمکی دی ہے کہ اگر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو  پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے باہر کلاسز لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر شبیر ہاشمی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھول کر قوم کو جہا لت کے اندھیروں سے نکالا جا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اساتذہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

شبیر ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 جنوری کو پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے باہر کلاسز لگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کیلئے گورنمنٹ فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرکے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بناۓجائے۔

مزیدخبریں