کورونا سے متاثرہ عثمان بزدار کی صحت میں بہتری

23 Dec, 2020 | 02:21 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے،عوام کی دعاؤں پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سےمتاثرہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں، اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔عوام سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتیں سے اپیل کی کہ اجتماعات سے گریز کریں اور کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹنے کا ہے، سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، اس وقت انسانی زندگیاں بچانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت صبح سے ناساز تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عثمان بزدارنے خود گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔

مزیدخبریں