انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

23 Dec, 2020 | 04:00 PM

Sughra Afzal

گلبرگ (اکمل سومرو) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نےانٹرمیڈیٹ کے سمارٹ نصاب کے نفاذ کی منظوری دیدی۔

 ٹیکسٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سمارٹ سلیبس کی منظوری دی گئی، کورونا کے باعث انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس میں40 فیصد تک کمی کی گئی ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سمارٹ سلیبس کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی مشاورت کے بعد سلیبس کی حتمی منظوری دی گئی ہے، اب نئے سمارٹ سلیبس کے مطابق امتحانات لیے جائیں گے، سمارٹ سلیبس ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ  ٹیکسٹ بک بورڈ نے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے مضامین کا سمارٹ سلیبس جاری کیا ہے تاہم اختیاری مضامین سمیت آرٹس اور جنرل سائنس کا سلیبس جاری نہیں کیا گیا۔

طلبا نے بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر تمام مضامین کا فوری طور پر سمارٹ سلیبس جاری کیا جائے تاکہ وہ بورڈ کے امتحانات کی بہتر تیاری کر سکیں۔

دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، سال 2021 میں پریکٹیکل امتحان نہ لینے کے حوالے سے پی بی سی سی نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کا اطلاق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا، پی بی سی سی کے مطابق تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں