گورنر پنجاب سے نیوی سٹیشن کمانڈر لاہور کی اہم ملاقات

23 Dec, 2020 | 12:18 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)گورنر پنجاب سے پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کی ملاقات، گورنر چودھری محمد سرور کہتے ہیں پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر عالمی پانیوں میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہے، جبکہ کموڈور نعمت اللہ نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ کی ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے،، پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں۔

 نیوی اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیلئے تیار ہے، پاک بحریہ کے افسر و جوان خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

مزیدخبریں