سٹی 42 :سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے بعد ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہوگیا جبکہ ان کے منگیتر محمود چوہدری نے شادی کے مقام کی بھی تصدیق کردی۔ بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر کے کیپشن میں بختاور کے منگیتر نے لکھا کہ میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا شادی بھی اسی مقام پر ہوگی۔ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں۔محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔