سٹی 42 :سخت سردی میں کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھودیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپر سنگھ نامی شخص کو سخت سردی میں بیوی سے کپڑے دھونے کی فرمائش کرنا مہنگا پڑگیا۔ جسپر سنگھ کے مطابق وہ صبح اپنی بیوی کو کپڑے دھونے کا کہہ کر گیا تھا، رات کو نو بجے گھر آیا تو کپڑے یوں ہی پڑے تھے اور اس کی بیوی باورچی خانے میں پانی گرم کر رہی تھی۔
متاثرہ شخص جسپر سنگھ کے مطابق جب اس نے بیوی سے کپڑوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ابلتا ہوا پانی اس پر پھینک دیا۔ بیوی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ فرائی پین اٹھا کر اس کی دھلائی بھی کردی۔
گرم پانی سے جھلسنے پر جسپر سنگھ کو اس کے بھائی نے ہسپتال میں داخل کرایا۔ جسپر کی درخواست پر پولیس نے اس کی بیوی نرمل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خیال رہے برطانوی ادارے نے جرمانہ پاکستان کےخلاف نفرت انگیزباتیں کرنے پرکیا۔ آئندہ ایساپروگرام نشرنہیں ہوگا، ری پبلک ٹی وی کی برطانوی ادارے کویقین دہانی ۔آف کام کے مطابق ایسے پروگرام بھارتی اورپاکستانی کمیونٹی کے تعلقات میں بگاڑپیداکرسکتے ہیں۔ آف کام کی ری پبلک ٹی وی کودوبارہ ایساپروگرام نشرنہ کرنے کی تنبیہ ، ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدارکی دھجیاں بکھیریں۔آف کام ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کےلئے خطرہ کاباعث بن سکتے ہیں۔
آف کام صحافی ارناب گوسوامی نے2019 میں پروگرام میں پاکستان کےخلاف نفرت انگیزباتیں کی تھیں ری پبلک ٹی وی کاپروگرام برطانوی صحافی اقداروں کے منافی ہے۔