ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کا اعلیٰ افسر توہین عدالت کی زد میں آگیا

واسا کا اعلیٰ افسر توہین عدالت کی زد میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن واسا لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے ڈائریکٹر آصف فیاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے عرفان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ شادمان میں واسا کی سرکاری رہائش گاہ میں رہ رہا ہے، سرکاری گھر سے بے دخلی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، سرکاری رہائش گاہ سے ممکنہ بے دخلی کے خلاف افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے ڈائریکٹر ایڈمن واسا لاہور کو بھجوا دی تھی اور ڈائریکٹر واسا کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کے 9 دسمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی، درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایڈمن واسا لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے ڈائریکٹر ایڈمن واسا آصف فیاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer