شاہدرہ میں بزرگ پر ڈنڈوں ،سوٹوں سے تشدد،حالت تشویشناک

23 Dec, 2020 | 10:20 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں غنڈہ عناصر کو ہلڑ بازی سے منع کرنے پر 70 سالہ بزرگ سے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ہزاروں روپے بھی چھین کر فرار ہوگئے، عنایت کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں  4غنڈہ عناصر نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر 70سالہ بزرگ عنایت اللہ کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔70سالہ بزرگ کوتشویشناک حالت میں میوہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے سردار عرف دوری، سنی، منگااور ببل سمیت 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

علاقہ مکین کا کہناتھا کہ غنڈہ عناصر کا محلہ میں شراب پی کر گالی گلوچ کرنا معمول بن چکا ہے۔ شراب پی کر گالی گلوچ کررہے تھے کہ 70سالہ بزرگ عنایت اللہ کے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ دنوں تشدد کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جہاں لڑکی نے پولیس اہلکاروں پر دھاوابول دیا،تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں خانزہ نامی لڑکی اپنے دوست کیساتھ گاڑی میں بیٹھ کر مبینہ طور پر نشہ استعمال کر رہی تھی، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو لڑکی نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، لڑکی پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کیساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتی رہی جبکہ پولیس اہلکار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لڑکی سے بچاتا رہا۔
دوسری جانب  لاہور سمیت صوبے میں کرائم کی بگڑتی صورتحال، وفاقی حکومت نے چھ ماہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ رپورٹ کے بعد افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے پولیس کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سنگین جرائم، قبضہ گروپس اور ٹارگٹ کلرز کی رپورٹ طلب کی گئی۔ چھ ماہ کے دوران کتنے ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور کتنی ریکوری کی گئی سب کچھ رپورٹ میں وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں