پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ برادران کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

23 Dec, 2019 | 03:54 PM

Shazia Bashir

یاور ذوالفقار: اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ برادران کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، عدالت جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگا کر بند کر دیا گیا، عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

حمزہ شہبازاور خواجہ برادران کی پیشی سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب احتساب عدالت جانیوالی دونوں اطرف کی سڑک کو کنٹینرز، خاردار تاریں اوربیئریر لگا کر بند کردیا گیا۔ ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک مکمل نوگوا یریا بنا دیا گیا۔   پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کے باہراور اندر تعینات کی گئی تھی، کسی کو بھی مرکزی گیٹ سے اندر  جانے کی اجازت نہ دی گئی جس کے باعث دُوردراز سے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ لیگی کارکنان کو بھی جانے سے روک دیا گیا۔

حمزہ شہبازاورخواجہ برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے یاسین سوہل، میاں نصیر، خالدقادری، اصغرمجید، راناآصف ڈیال، کرامت وٹوحاجی اللہ رکھا، عظمت شاہ بھی پہنچے، کارکنوں نے حمزہ شہبازاورخواجہ برادران کے حق میں نعرے بازی بھی کی، لیگی ورکرز نے حمزہ شہباز اور خواجہ برادران کی گاڑیوں کوبھی روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں پیچھے ہٹا دیا۔

راستے بند ہونے پرعلاقہ مکین اپنی گاڑیاں اورموٹربائیکس دُور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے جبکہ سائلین کوبھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں