در نایاب: ایل ڈی اے میں آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی، آئین کی رو سے نصاب تعلیم میں عربی زبان کی ترویج کی بجائے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے عربی کے اساتذہ کی سیٹیں ہی ختم کردیں۔
ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر فارقلیط میر عربی زبان کی اہمیت سے انکاری ہیں جبکہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی دوہزار سترہ کی دھجیاں اُڑا دی گئیں ہیں۔ نیشنل پالیسی کے مطابق پرائمری، میٹرک اور اپر لیول پر عربی زبان پڑھانا لازم ہے۔
آئین کی رو سے قران کی زبان عام فہم بنانے کیلئے عربی کی تعلیم لازم ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی فارقلیط میر نے کمپیوٹر آپریٹرز کی سیٹ بڑھانے کیلئے عربی ٹیچرز کی اسامیوں کو قربان کردیا ہے۔
ایل ڈی اے کے زیر انتظام پانچ سکولوں میں بھی عربی تعلیم کی ترویج بہتر انداز میں نہ ہونے کا خدشہ ہے۔