صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر نے بغیر پورٹ فولیو کے 100 دن مکمل کر لیے

23 Dec, 2019 | 02:45 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: نئے پاکستان میں جہاں انتظامی معاملات میں بہت سے خامیاں ہیں، وہیں ایک اورریکارڈ بھی بن گیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر نے بغیر پورٹ فولیو کے 100 دن مکمل کر لیے ہیں۔

       تبدیلی سرکارپہلے دن سے ہی ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کے باعث عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا، مہنگائی کو دیکھیں تو آئے روز میں اضافہ ہورہا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے بھی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے جبکہ حکومت انتظامی معاملات سنبھالنے کیلئے بیورو کریسی میں تبادلوں پر تبادلے کررہی ہے۔

 مگر معاملات ہیں کہ سنبھلنے کا نام نہیں لے رہے، ایک اور انوکھی مثال پنجاب میں قائم کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نےملک اسد کھوکھر کو وزیرمقررکیا مگر سو دن گزرنے کے باوجود انہیں تاحال کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔ صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر بغیر محکمہ کے ہی کام چلارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک اسد کھوکھر کی وزارت کا معاملہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے درمیان فٹبال بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ان کوپورٹ فولیودینے کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

مزیدخبریں