ماہرہ خان کی پاکستانی دلہنوں سے متعلق ویڈیو وائرل

23 Dec, 2019 | 02:18 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نہایت مزاحیہ انداز میں بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ پاکستانی دلہنیں کیسی ہوتی ہیں۔

 حال ہی میں ماہرہ خان اورسوشل میڈیا اسٹار فائزہ سلیم کی ایک مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں پاکستان میں پائی جانے والی دلہنوں کے بارے میں بتاتی نظر آرہی ہیں۔ کچھ دلہنیں اپنی شادی کو لے کر بہت جذباتی ہوتی ہیں جب کہ کچھ دلہنیں لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ انہیں اپنی شادی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماہرہ خان اورفائزہ سلیم نے ویڈیو میں دلہنوں کی مختلف اقسام کو بیان کیا ہے۔ ماہرہ خان نے ویڈیو میں ڈراما سیریل ہمسفر کے جذباتی سین اور مقبول ترین ڈائیلاگ ممی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں کو بھی دوبارہ مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں