پنجاب حکومت نے ورک چارج، ڈیلی ویجز ملازمین کو گرین سگنل دیدیا

23 Dec, 2018 | 04:01 PM

Sughra Afzal

 (علی رامے) حکومت پنجاب نے ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔

محکمہ خزانہ نے صوبائی محکموں میں تعینات چہارم درجہ کے ملازمین کی فہرستیں دو روز میں طلب کرلیں۔ ایوان وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں درجہ چہارم پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے پر ورکنگ شروع کی جائے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام صوبائی محکمے دو روز میں ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں ارسال کریں۔ محکمہ خزانہ پنجاب مذکورہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ایس این ای پوسٹ منظور کرے گا۔ تمام صوبائی محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد15ہزار روپے ماہانہ ڈیلی ویجز اور ورک چارج پر ملازمت کررہے ہیں۔

مزیدخبریں