پراپرٹی مالکان ڈیفالٹر قرار، پی آئی اے کےسالانہ اجلاس سے باہر

،

23 Dec, 2018 | 03:42 PM

M .SAJID .KHAN

(سعود بٹ) کروڑوں کی پراپرٹی کے مالکان سوسائٹی اجلاس سے باہر جبکہ پانچ ہزار کی ممبر شپ والوں کو اندر بٹھا لیا گیا، پی آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں پراپرٹی مالکان سراپااحتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جنرل باڈی میٹنگ کا اجلاس نولکھا ہال نیسپاک میں ہوا،سوسائٹی ممبران کو اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے صدر مرزا دلدار بیگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، سوسائٹی ممبران کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کوآپریٹو کے صدر مرزا دلدار بیگ نے بے ضابطگیوں کیلئے ممبرز کو اندر داخل ہونے نہیں دیا۔

کروڑوں کی مالیتی پراپرٹی کے مالکوں کو یوٹیلیٹی بلز کا ڈیفالٹر قرار دے کراجلاس سے باہر جبکہ 5 ہزار کی ممبر شپ والوں کو اجلاس میں بٹھایا گیا، تاکہ من پسند فیصلے کیے جا سکیں۔

سوسائٹی ممبران نے رجسٹرار ، سیکرٹری اور صوبائی وزیر کوآپریٹو سے معاملہ پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید ویڈیوز کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

مزیدخبریں