آئس کریم کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار خبردار

23 Dec, 2018 | 02:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری کر دیئے، مختلف برانڈز کے 47 سیمپلز مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کی بنا پر فیل ہو گئے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کی سیمپلنگ رپورٹ کے مطابق آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے 156 برانڈز کے سیمپلز کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا، مختلف برانڈز کے 47 سیمپلز مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کی بنا پر فیل ہو گئے۔ فیل ہونے والی آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ میں چمن، رائل کی پراڈکٹس شامل ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیل شدہ برانڈز انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی فیل شدہ برانڈ ز اور ان کے فلیورز کو مارکیٹ سے ہٹوا رہی ہے۔ نتائج کی مکمل فہرست فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی پراڈکٹس کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی۔

مزید اہم خبر یں جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

مزیدخبریں