’’جہیز خوری بند کرو‘‘ فنکاروں نے جہیز کیخلاف آواز اُٹھا دی

23 Dec, 2018 | 01:03 AM

Arslan Sheikh

(زین مدنی) جہیز کی لعنت ختم کرنے کی مہم زور پکڑنے لگی ،فنکاروں نے ہاتھوں پرمہندی سے " جہیز خوری بند کرو" کی مہر بنا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کر دیا ۔

معاشرے کی سب سے بڑی لعنت جہیز جس کی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہوگئے، کئی لڑکیاں اب تک بالوں میں چاندی لئے صرف اسی انتظار میں بیٹھی ہیں کہ کب ان کا جہیز تیار ہوگا تو وہ پیا گھر جائیں گی۔

جہیز خوری کو ختم کرنے کے لئے کئی مرتبہ مہم شروع ہوئی لیکن اب فنکار اس مہم کو لے کر چلیں ہیں اور سوشل میڈیا سمیت خود بھی وہ ’’جہیز خوری ختم کرو‘‘ کی مہم چلا رہیں ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ و ماڈل جگن کاظم، عائشہ عمر، سنیا شمشاد، ولید خالد سمیت دیگر نے جہیز کے خلاف مہندی کی مہر لگا کر مہم شروع کردی ہے اور یہ سلسلہ اب شوبز فیشن انڈسٹری میں بڑھتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں