عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل، اب 30 دسمبر کو ہوگی

23 Dec, 2017 | 01:56 PM

(قذافی بٹ): سانحہ ماڈل ٹاﺅن  پرجسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بلائی گئی پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اب اے پی سی 28 کے بجائے 30 دسمبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون پر قائم جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے 28 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب  یہ تاریخ 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے پیش نظر تبدیل کردی گئی ہے، اب اے پی سی کانفرنس 30 دسمبر کو ہوگی جس میں حکمران جماعت کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج آصف زرداری، عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ بھی کریں گے۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے استعفٰی کے لئے دھرنا کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، تاہم یہ تجاویز اے پی سی میں زیر بحث آئیں گی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں