سکولوں کی سیکیورٹی کیلئے نئے ایس او پیز جاری، فرضی مشقیں لازمی قرار

23 Dec, 2017 | 01:03 PM

(جنید ریاض ): محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی سیکیورٹی کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں باقاعدگی سے سکولوں کا وزٹ کریں گی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں باقاعدگی سے سکولوں کے دورے کریں گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پر مامور گارڈ کے پاس موجود اسلحے اور واک تھروگیٹ کی چیکنگ کی جائے۔ اے اور اے پلس کیٹگری کے سکولز میں فرضی مشقیں اور پولیس گشت لازمی کرایا جائے۔

مزیدخبریں