غیر ملکی فنڈنگ کہاں خرچ کی؟ یونیسیف نے پنجاب حکومت سے حساب مانگ لیا

23 Dec, 2017 | 11:40 AM

 (علی رامے): غیر ملکی فنڈنگ کہاں خرچ کی ؟  یونیسیف نے پنجاب حکومت سے حساب مانگ لیا، اس حوالے سے 17 صوبائی محکموں کو مراسلہ جاری کرکے 27 دسمبرتک ربورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق یونیسیف نےپنجاب حکومت سے  2017 میں جاری ہونے فنڈنگ کا ریکارڈ مانگ  لیا۔ ا س سلسلے میں یونیسف کی جانب سے  17 صوبائی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پی ڈی ایم اے کے حکام  تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، سیکیورٹی، اربن ڈویلپمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن کے محکموں کو اب تک جاری ہونے والی گرانٹ پر  27 دسمبر کو یونیسیف کے حکام کو رپورٹ پیش کریں گے۔      

واضح رہے کہ غیر ملکی اداروں اور بینکوں کی جانب سے لاہور اور دیگر اضلاع میں مختلف منصوبوں اور گڈ گورننس پراربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں