سروسزہسپتال کے سیکنڈفلور پر آتشزدگی، ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا

23 Dec, 2017 | 01:17 AM

(سٹی42)سروس ہسپتال کے سیکنڈ فلور پر اچانک آگ لگ گئی ، آتشزدگی کے باعث لاکھوں کی ادویات جل گئیں، لگنے والی آگ سے سکینڈ فلور پر دھواں ہی دھواں ہو گیا، ریسکیوں اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے سروسزہسپتال کے سیکنڈفلورپرآگ بھڑک اٹھی،کھڑکیاں توڑ کرمریضوں کو باہر نکالا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں کی ادویات اورریکارڈ جل گیا، ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔جمعہ کی شب سروسزہسپتال کےسیکنڈ فلورپرآگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین میں خوف وہراس پھیل گیا اور دھویں کی وجہ بھگدڑ مچ گئی۔ اس موقع پرانتظامیہ مریضوں کی مدد نہ کرسکی، لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو باہر نکالا، بجلی معطل ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق میڈیکل وارڈ کا صرف ایک دروازہ کھلا تھا باقی سارے دروازے بند تھے۔ انتظامیہ نے مریضوں کو شفٹ کرنے میں کوئی مدد نہیں کی۔ تنگ سیڑھیوں کے باعث مشکلات پیش آئیں، لواحقین مریضوں کو گھر لے گئے،کچھ مریض دیگر ہسپتال میں منتقل کر دئیے گئے۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرامیرکے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی، ایمرجنسی کےدوران مریضوں کوسیڑھیوں سے نیچے لایاگیا، انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کے باعث خود بجلی بند کی۔

ڈی سی لاہورسمیراحمدسید بھی ہسپتال پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی۔ایم پی اےوحیدگل کےوالدبھی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سروسزہسپتال میں اس سےقبل بھی3سے4مرتبہ آگ لگ چکی ہے اور6 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔اس کے باوجود آگ لگنے کی صورت میں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں رکھا گیا۔

مزیدخبریں