امیر بالاج ٹیپو کا قاتل ہلاک

23 Aug, 2024 | 10:25 PM

عابد چوہدری :   امیربالاج ٹیپو قتل کا مرکزی ملزم  احسن شاہ میں مارا گیا ۔

احسن شاہ سی آئی اے پولیس کی حراست میں تھا۔  سی آئی اے پولیس شواہد کی برآمدگی  کے لیے  شاد باغ لے کر جار ہی تھی ۔ سی آئی اے افسران  کی زیر حراست  ملزم احسن شاہ فائرنگ سےزخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق احسن شاہ کو ہسپتال لے کر جایا گیا مگر وہ  راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ 

اوپر تصویر میں بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی ملزم احسن شاہ مقتول امیر بلاج ٹیپو کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ احسن شاہ امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوستوں میں شامل رہا تھا۔ امیر بالاج ٹیپو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کم لوگوں  سے ملتے تھے۔ لیکن  دوست کے قاتل کی دوست کے ساتھ کئی تصویریں وقتاً فوقتاً بنیں جو دونوں کی قربت کو ظاہر کرتی ہیں۔ 

مزیدخبریں