ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم  وعرس داتا گنج بخش  کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 

 چہلم  وعرس داتا گنج بخش  کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک:سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں  چہلم حضرت امام حسین ؑ کے عزاداری جلوسوں اور عرس حضرت داتا گنج بخش کےدوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او کوسکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ بتایا کہ عرس حضرت داتا گنج بخش کےدوران 6ایس پیز،22ڈی ایس پیز،79ایس ایچ اوز،297اپر سبارڈنیٹس اور3800 سے زائد پولیس اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

  چہلم حضرت امام حسین ؑکےموقع پر72مجالس اور34 جلوس برآمد ہوں گے۔ 10ایس پیز،25ڈی ایس پیز،85ایس ایچ اوز،407اپر سبارڈنیٹس اور4ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔مزیدبتایا گیا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کے 11انٹری پوائنٹس پر 6ایلیٹ ٹیمیں، 12پی آر یو ٹیمیں اور17ڈولفن ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہوں گی۔

 خواتین عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکارتعینات ہونگی۔ اجلاس میں ذیشان اصغر، عمران کشور،فیصل کامران،عاطف نذیر اوردیگرشریک تھے