ڈبل سواری پر پابندی عائد

23 Aug, 2024 | 09:45 PM

جاوید قائم خانی : سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ۔ 

امام حسینؓ کے چہلم کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں