ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاوس میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ ، ملک بھر کے وائس چانسلرز کو ایوارڈ دیے گئے 

گورنر ہاوس میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ ، ملک بھر کے وائس چانسلرز کو ایوارڈ دیے گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم :گورنر ہاؤس میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2024 کا انعقاد ہوا۔  تقریب میں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمداحمد خان  نے خصوصی شرکت کی ۔ 
سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی آف پاکستان کے وائس چانسلرز  نے بھی شرکت کی ۔نمایاں کارکردگی پر متعدد وائس چانسلرز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پروفیسر سہیل افضل،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر ،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو بھی ایوارڈ پیش کیا گیا۔وی سی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کو ایوارڈ دیا گیا۔
وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضی،وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی،،وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عزیرہ رفیق،ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ایواڈ سے نوازا،

چئیرمن بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور مسٹر اویس راؤف،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اکیڈمک ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قائم مقام گورنر ملک  محمد احمد خان نے کہا یونیورسٹیز ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں،میں اس گورنمنٹ کا پارٹ ہونے پر اس بات پر ضرور دیتا ہوں کہ

ہمیں ضرورت ہے کہ اچھے کریکٹر والے لوگ پیدا کریں ۔ جس میں پرائیوٹ یونیورسٹیز اہم کردار ادا کررہی ہیں،لوگ بہت بڑی تعداد میں باہر اپنے کاروبار اور اچھی سہولیات کے لئے باہر جارہے ہیں۔ہمارے بچے مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں،ہمیں چاہیے کہ ہم ان یونیورسٹیز کی چیزوں کو دیکھیں ان کے اساتذہ کو بلائیں اور ان کے تجربات سے سیکھیں

 ملک محمد احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اچھے نمبرز تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن وہ اچھی تربیت حاصل نہیں کرتے،ہمارئے بچے امتحانات پاس کرلیتے ہیں لیکن وہ اصل تعلیم نہیں حاصل کرتے جو کہ کتابوں میں ہوتا ہے۔میری تمام ہمارے تعلیمی ماہرین سے درخواست ہے کہ بچوں کو نالج والا بنائیں ۔ اس سے ملک ترقی کرئے گا اور ہمارے نوجوانوں کو دنیا میں بھی عزت ملے گی