پی ٹی آئی کی استعفے دینے پر مشاورت

23 Aug, 2024 | 08:51 PM

 سٹی 42: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے اپوزیشن اتحاد نےنئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غور کرنا شروع کردیا ۔ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور جن کمیٹیوں میں رکنیت ہے وہ چھوڑی جائیں،تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز محمود اچکزئی نے دی ہے ۔حکومت پر دباو بڑھانے کےلئے استعفے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ پی ٹی آئی نے اس تجویز پر مشاورت شروع کردی ہے ۔

قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق جلد حتمی فیصلہ کیا جائیگا

مزیدخبریں