ایک اور واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہو کر گندگی کا ڈھیر بن گیا

23 Aug, 2024 | 08:07 PM

فاطمہ خان:    اتفاق ہسپتال کے نزدیک دھوبی گھاٹ لنک روڈ  پرنصب واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی غیر فعال ہو گیا۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے علاقے میں صاف پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔  لوگوں اپنے بچوں کے پینے کے لئے صاف پانی کے حصول کیلئے دربدر پھرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سے گھرانے کم علمی کے باعث آلودہ پانی سے گزارا کرنے کی طرف چلے گئے۔

واٹر فلٹریشن پلانٹ صرف خراب اور غیر فعال ہی نہیں بلکہ انتظامیہ کی غفلت کے نتیجہ میں گندگی کی آماجگاہ بھی بن چکا ہے۔  صفائی کے انتظامات ناقص ہونے کے باعث اطراف میں کوڑے کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں جن سے علاقہ میں تعفن اور جراثیم پھیلنے کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
فلٹریشن پلانٹ کے نلکے غائب ہیں ،مشینری زنگ آلود ہون رہی ہے۔ 
علاقہ مکینوں کا انتظامیہ سے واٹرفلٹریشن پلانٹ کو فی الفور فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہین اور ان کے بچوں کو پینے کے لئے صاف پانی میسر آ سکے۔ 

مزیدخبریں