زاہد چوہدری: ڈینگی شہر اور صوبے میں مسلسل پھیل رہا ہے۔ صرف چوبیس گھنٹوں میں آٹھ نئے مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے جبکہ ہسپتالوں سے باہر نئے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 8 مریض رپورٹ ہوئے ۔
حالیہ بارشوں کے بعد مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے ڈینگی واءرس کے شہریوں پر حملے جاری ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 2 نءے مریضوں کی تصدیق کی گئی ۔ راولپنڈی سے3 ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور رحیم یار خان سے ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ۔
اس سے پہلے جمعرات کے روز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا تھا کہ لاہور میں تین اور دوسرے علاقوں کے ہسپتالوں مین ڈینگی کے مزید تین مریض پہنچے ہیں۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے روزانہ ریلیز کئے جا رہے اعداد و شمار اس امر کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
پنجاب حکومت ڈینگی کے لاروا کو ختم کرنے کے لئے معمول کی سرگرمیاں تو جاری رکھے ہوئے ہے لیکن لارروا مکمل تلف نہین ہو پا رہا جس کا اظہار نئے مریضوں کی مسلسل آمد سے ہو رہا ہے۔