عابد چوہدری :باٹا پور میں محلے دار نے پانچ سالہ بچی کو تاوان کےلیے اغوا کرکے قتل کیا پھر لاش کو جنگل میں پھنک دیا، پھول سی بچی کو جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا پولیس نے باقیات کو قبضہ لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا
قصور میں زینب قتل کے واقع کے بعددرندگی کا یہ دوسرا واقعہ بھی اس سے ملتا جلتا ہے،ملزم محلے دار اور بچی کو تاوان کے لیے اغوا کرکے قتل کرنے بعد والدین سے مل کر ڈھونڈتارہا، پانچ سالہ فجر اپنے گھر سامنےگلی میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اسے اغوا کرکے والد کو فون کرکے تاوان طلب کیا گیا، پولیس نے شبہ ہونے پر بچی کے باپ کے جگری دوست کاشف کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نےقتل کا اعتراف کرلیا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش جنگل میں پھینک دی ہے پولیس جب جنگل پہنچی تو وہاں پر بچی کے کپڑے اور اسکی باقیات ملیں جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ بچی کی والدہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اسکی پھول سی ننھی جان کو جانوروں نے نوچ کھایا ۔
فجر چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور پلے گروپ میں پڑھتی تھی ، اہل علاقہ نے ملزم کی تصاویر محلے میں لگا کر اس پر فجر کی جوتی لٹکا کر ملزم کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے
باٹا پور میں 5 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، لاش کو جنگلی جانوروں نے نوچ کھایا
23 Aug, 2024 | 07:17 PM