ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس زائرین حادثہ؛ شہداء کی میتیں پاکستان روانہ

بس زائرین حادثہ؛ شہداء کی میتیں پاکستان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یزد بس حادثے کے شہداء کی میتیں پاکستان روانہ کردی گئیں ۔ 

 سفارتی ذرائع کے مطابق میتیں لے کر آنے والے سی 130 جہاز نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے اور ایرانی وقت کے مطابق 4 بجے یزد ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔ ایرانی حکام نے پورے پروٹوکول کے ساتھ زائرین کی مینتوں کو رخصت کیا۔ زائرین کی میتوں کی روانگی سے قبل یزد ہوائی اڈے پر تعزیتی تقریب کا انتظام بھی کیا گیا, تقریب میں یزد کے گورنر, مقامی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری و دیگر حکام بھی موجود تھے, تقریب میں زایرین, ایران میں موجود پاکستانی بھی موجود تھے ۔ 

میتوں کے تابوت پاکستانی و ایرانی پرچم میں لپیٹ کر روانہ کیے گئے. شہداء کے کیے خاک امام رضا ع کا ہدیہ بھی دیا گیا۔ میتوں کے ساتھ پاکستانی قونصلر براے زاہدان محمد صدیق بھی ہیں, محمد صدیق جہاز میں میتوں کے ساتھ پاکستان پہنچ رہے ہیں. میتوں کی شناخت کا عمل صبح مکمل کر کیا گیا تھا, شناخت کے بعد ان کا پیپر ورک مکمل کیا گیا, کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اہرانی حکام نے شہداء کو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیےگیے . 

سفارتی ذرائع کے مطابق صبح ڈپٹی گورنر یزد کے ساتھ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے انتظامات کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا, اجلاس میں میتوں کی پاکستان روانگی پر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ میتوں کے ہمراہ کچھ زخمی بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں ، ایرانی حکومت کی جانب سے بس حادثہ میں زخمی زایرین کا مفت علاج کیا گیا۔ ایرانی حکومت نے زخمی زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے کی صورت میں مکمل صحتیابی تک بغیر ویزا رہائش کی سہولت کی یقین دھانی کرائی تھی ۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میتیں لانے والا جہاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے جیکب آباد ہوائی اڈے پر پینچے گا, میتیں رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ورثاء و لواحقین کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے ۔