ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 28 اگست کو ہڑتال ہو گی اور تاجر تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کیلئے ٹیرف میں کمی کی جائے، خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف کیوں نہیں دے رہی ، خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلانگ کرے اور وفاق سے بات کرے ۔ منشا گروپ اور شریف فیملی کے آئی پی پی کے پیسے خزانے میں آجائے تو پورے سال کی بجلی کی قیمت کم ہو سکتی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 28 اگست کو ہڑتال ہو گی اور تاجر تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے، تاجر برادری کسی سازش میں نہ آئے، ہر تاجر 28 اگست کو اپنی دکان بند کر کے احتجاج میں مکمل حصہ لے، اگر ابھی تاجر پیچھے ہوئے تو آئندہ عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہو جائے گا ۔ پاکستان میں سستی بجلی بننے میں خیبرپختونخوا کا اہم کردار ہے، بجلی کے بلوں میں اضافہ دن با دن ہو رہا ہے۔ حکومت کو اپنی مراعات ختم کرنی چاہیئے اور تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس ختم کرنا چاہیئے ۔ جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہا اور تنخواہ دار ٹیکس دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کی سپریم کورٹ کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور 12 افراد شہید ہوئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت میں عام آدمی تو کیا پولیس والے بھی محفوظ نہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں کے پاس اتنا اسلحہ کہا سے پہنچتا ہے؟ ادارے کیا کر رہے وہ صرف لوگوں کی وڈیو بنائیں گے، ہمارے ادارے اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کر رہے۔ آئی جی بھی اس واقع کا ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مکمل طور پر تباہ حال ہے، قبائلی علاقوں میں اس وقت بھی آپریشن شروع ہے۔ قبائلی علاقوں میں آپریشن میں طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔