خبردار! ڈینگی لاورا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم 

23 Aug, 2024 | 05:51 PM

زاہد چوہدری :  صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سرکاری و پرائیوٹ دفاتر اور گھروں کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزرائے صحت نے اجلاس کے دوران لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بہاولپور  کے اضلاع میں ڈینگی اور منکی پاکس کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے متعدی اور وبائی امراض پر تفصیلی بریفنگ دی۔سپیشل برانچ، پی آئی ٹی بی و دیگر محکمہ جات کے افسران نے بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے کہا تمام محکمے اپنے دفاتر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لئے فوکل پرسن نامزد کریں، لاروا کی عدم موجودگی کا سرٹیفکیٹ دیں، ڈینگی ورکرز، فیلڈ سٹاف کے جائز مسائل کے حل کے لئے ٹیکنکل کمیٹی تشکیل دی جائے گی،انسداد ڈینگی آگہی مہم کے لئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، خ

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر   نے DERC اور TERC کے اجلاس میں سینئر افسران کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا  

خواجہ عمران  نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منکی پاکس کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا، احتیاط کی ضرورت ہے،تمام ایئرپورٹس ہائی الرٹ ہیں،

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہمیں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے الرٹ رہنا ہوگا۔حساس اضلاع کی انتظامیہ کو زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کو مانیٹر کریں۔ حساس اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے۔

تمام سیکرٹریز اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی سمیت دیگر امراض کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت مؤثر لائحہ عمل اپنا رہا ہے۔

ہر ڈینگی کیس کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہے۔ہر محکمہ کو ضلعی سطح پر متحرک رہنا ہوگا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 8، ایک ہفتہ میں 36 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، سرکاری ہسپتالوں میں انسیکٹی سائڈ ادویات کا کافی سٹاک موجود ہے ۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت  نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ڈپٹی کمشنر لاہور موسی رضا، سی ای او ہیلتھ، مختلف محکمہ جات کے سینئر افسران اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے  ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں