مریم نواز نے کچے کے ڈاکووں کے سر کی قیمت مقرر کردی 

23 Aug, 2024 | 05:40 PM

قیصر کھوکھر: مریم نواز نے کچے کے ڈاکووں کے سر کی قیمت مقرر کردی۔ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی  

خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کردی ۔ دوسری کیٹیگری کے خطرناک ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کردی  اور تیسری کیٹگری کے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام رکھ دیا گیا ۔ 
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرکچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی،وزیراعلی مریم نواز کی سیکرٹری داخلہ پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلی  نے کہا پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،

مزیدخبریں