پاکستان میں غیرقانونی وی پی این کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا

23 Aug, 2024 | 05:26 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث غیرقانونی وی پی این کے استعمال میں غیرمعمولی   اضافہ ہوگیا،پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینےکی سفارش کردی۔ 

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک یعنی وی پی این کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان میں لاکھوں فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیز وی پی این استعمال کرتی ہیں،ٹیلی کام صارفین میں وی پی این کےاستعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کے لیے اُس کی رجسٹریشن ضروری ہے،

پی ٹی اے کی جانب سے بنائی گئی وی پی این پالیسی عرصے سے وزارت آئی ٹی میں حتمی فیصلے  کی منتظر ہے،ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک پالیسی کو جلد منظورکیا جانا ناگزیر ہے،اس کی رجسٹریشن سے صارفین کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا،رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہےگا اور فائروال بھی اثرانداز نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں