غم کی اس گھڑی میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیساتھ کھڑے ہیں، رانا ثنا اللہ

23 Aug, 2024 | 05:13 PM

روزینہ علی : وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ  و سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے کچے کے علاقے  میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔  

وفاقی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے کا اظہار کرتے ہیں۔  غم کی اس گھڑی میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ  اور پنجاب پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔  پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اپنے ملک اور فرض کی خاطر دی جائے والی ان شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔  ہم پاکستان میں دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کر کے رہیں گے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا گو ہیں۔ 

مزیدخبریں