بجلی کے بلو ں میں فیول پرائس، ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کےخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

23 Aug, 2024 | 04:54 PM

ویب ڈیسک:  بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر  کر دیا گیا ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 26 اگست کو سماعت کرے گا۔جسٹس نعیم اختر افغان دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ۔سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے 

مخلتف صنعتوں نے فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو چیلنج کر رکھا ہے

مزیدخبریں