وزیرداخلہ کا کچے کے شرپسندوں کیخلاف موثر کوآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم

23 Aug, 2024 | 04:53 PM

ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچے کے شرپسندوں کے خلاف موثر  کورآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم دے دیا ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں محسن نقوی کوکچے کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں پنجاب پولیس، پنجاب رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔ 

وزیر داخلہ نے کچے کے علاقے میں آپریشنل فورس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، ساتھ ہی آپریشن میں حصہ لینے والی فورس کو جدید ہتھیاروں اور سیفٹی آلات سے لیس کرنے کی ہدایت کی ۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ  انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور ہمارے 12 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ محسن نقوی نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کی ہدایت کی، اور کچے کے شرپسندوں کے خلاف موثر  کورآرڈینیٹڈ آپریشن کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، حملہ آوروں  سے بدلہ لینے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ اپنے بہادر سپوتوں کے خون کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ، ڈی جی رینجرز پنجاب ، سی ٹی ڈی پنجاب، پنجاب و سندھ پولیس  کے  اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں