شاہد سپرا:معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کل مزار شریف پر رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہو گا۔
محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک نے بتایا کہ لنگر، سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے، تقریبات کا آغاز مزار شریف پر رسم چادر پوشی کے بعد محافل قرات و نعت کا اہتمام کیا جائیگا،
ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید ورک نے مزید بتایا کہ جامعہ مسجد داتا دربار میں روحانی اجتماعات میں معروف علماء کرام خطاب کریں گے، جبکہ محفل سماع عرس کے دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہے گی، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے لئے چار ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔