ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس شہداء کیلئے بڑا اعلان

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس شہداء کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ  کی جانب سے پولیس شہداء کے لیے بڑا اعلان کیا گیا ، محسن نقوی نے پولیس شہداء کو تمغہ شجاعت دینے کی تجویز پیش کردی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، محسن نقوی فرداً فرداً  تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا، ساتھ ہی زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین  علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کے عزم اور حوصلے کو سراہتا ہوں، آپ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کو  تمغہ شجاعت دیا جائے گا، اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے، ان کا عبرتناک و برا انجام ہو گا۔ یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، رینجرز بھی موجود ہیں،  کچہ آپریشن میں جو رینجرز اور مدد چاہیے وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ 

ڈی جی رینجرز پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب سمیت اعلی سول و عسکری حکام بھی اس موقع   پرموجود تھے۔