جنید ریاض : بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو تین ماہ بعد بھی مستقل چیئرمین نہ ملا،تین ماہ سے اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے جس کے باعث امتحانی شیڈول متاثر ہونے کیساتھ نتائج جاری کرنے میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے ۔
بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو تین ماہ بعد بھی مستقل چیئرمین نہ ملا۔ تین ماہ سے اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔ سابقہ چیئرمین ناظر خان نیازی کو تین ماہ قبل عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
چئیرمین کا اضافی چارج ڈی جی سکل ڈویلپمنٹ وسیمہ عمر کو دیا گیا۔ وسیمہ عمر کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کے تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔
انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی جا سکی۔ مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ ٹیکنیکل بورڈ کے ملازمین نے فوری طور پرمستقل چیئرپرسن کی تعیناتی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔