جنید ریاض : لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ٹرانسپورٹ سیکشن میں بد انتظامی کی انتہا ہوگئی ۔ معاونین کو ڈرائیورز کی ڈیوٹی پر لگائے جانے کا انکشاف،ملازمین کا کہنا ہے کہ نا تجربہ کار افراد کو ڈرائیور کی ڈیوٹی دینے سے حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔
لاہوربورڈ ٹرانسپورٹ سیکشن میں بدانتظامی سامنے آئی ہے، معاونین کو ڈرائیورز کی ڈیوٹی پر لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،بڑی گاڑیاں ڈرائیورز سے لیکرغیرتجربہ کار معاونین کے ہاتھ دے دی گئیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ نا تجربہ کار افراد کو ڈرائیور کی ڈیوٹی دینے سے حادثہ بھی پیش آسکتاہے۔
معاونین کی جانب سے نئی ہائی ایس گاڑی میں پیڑول کی جگہ پانی ڈال کر ٹینکی بھر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ہائی ایس گاڑی میں پٹرول کی جگہ پانی بھردینے سے نئی گاڑی خراب ہوگئی۔ بورڈ حکام نے معاملہ کا علم ہونے پر انکوائری شروع کردی۔