اویس کیانی : کچے کے علاقے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس سے اظہار یکجہتی کیلئے پولیس لائنز رحیم یار خان پہنچ گئے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز رحیم یار خان میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ کچے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں نے عظیم مقصد کے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ،ڈی جی رینجرز پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب ، آر پی او بہاولپور، کمشنر بہاولپور، ڈی آئی جی سکھر، ڈی پی او رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ، سول و عسکری حکام کی شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔