ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی کا بل لینے والا واسا  بجلی کے بلوں سے پریشان 

پانی کا بل لینے والا واسا  بجلی کے بلوں سے پریشان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: واسا کا ریکارڈ ریونیو بجلی کے بلوں کی نذر  ہونے لگا۔صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب میں واسا بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کرنے لگا۔
واسا کو رواں ماہ1 ارب 30 کروڑ زائد کا ہوشربا اضافے کے ساتھ بل موصول ہوا۔ واسا کو گزشتہ ماہ موجود کھپت کے ساتھ ایک ارب تین کروڑ بل بھیجا گیا تھا ۔ واسا کو موجودہ کھپت کے ساتھ ستائس کروڑ اضافے کے ساتھ بل بھیجا گیا ہے ۔بجلی کے بل اور واسا کی آمدن برابر ہونے لگی ہے ۔ واسا نے تنصیبات سولر پر منتقل نہ کیں تو واسا مالی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہوجائے گا ۔

واسا نے حال ہی میں تاریخ میں پہلی بار خسارے کے بغیر بجٹ پیش کیا تھا ،۔رواں سال بجلی کے ہوشربا جھٹکوں سے واسا کا بل کروڑوں سے ہوتا ہوا ایک ارب کراس کرگیا 

ایم ڈی واسا نے ہنگامی طور پر بجلی کے بلوں کو کم کرنے اور سولرائزیشن پر منتقلی کی پالیسی پر عملدرامد کا حکم دے دیا ۔ واسا ترجمان  کا کہنا ہے کہ واسا ہیڈ آفس اور دو سے تین ڈسپوزل اسٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ واسا کفائیت شعاری کرکے ہر ممکن ذرائع سے بجلی کے استعمال میں کمی لارہا ہے