ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کا پیکو روڈ ستوکتلہ نالہ پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے مرحلہ میں داخل

 پی ایچ اے کا پیکو روڈ ستوکتلہ نالہ پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے مرحلہ میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : پی ایچ اے کا پیکو روڈ ستوکتلہ نالہ پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے مرحلہ میں داخل ، واگزار کروائی گئی اراضی پر خصوصی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ۔
 گرین بیلٹ میں برگد، املتاس اور کچنار سمیت دیگر مقامی پودوں کی شجرکاری کی جا رہی ہے۔ پی ایچ اے نے ستوکتلہ نالہ کی گرین بیلٹ پر ہارٹی کلچر کا کام بھی شروع کر دیا ہے ۔ ستوکتلہ نالہ کے اطراف کورین گھاس اور بونسائی اور دیگر پھولوں والے درخت لگائے جا رہے ہیں ۔ پی ایچ اے نے گزشتہ روز ڈیڑھ کلومیٹر طویل گرین بیلٹ سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائی تھیں ۔ آپریشن کے دوران سینکڑوں جھگیاں اور عارضی و پختہ سٹرکچر مسمار کئے گئے تھے ۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے واگزار کروائی گئی اراضی کا دورہ کیا ۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-08-23/news-1724407877-3051.jpg

Ansa Awais

Content Writer