ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ بندش کیس ،جسٹس چوہدری محمد اقبال کی درخواست پر سماعت سے معذرت

انٹرنیٹ بندش کیس ،جسٹس چوہدری محمد اقبال کی درخواست پر سماعت سے معذرت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : انٹرنیٹ سروس کیلئے فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیخلاف درخواست، جسٹس چودھری محمد اقبال کی کیس کی سماعت کرنے سے معذرت، کیس جسٹس شکیل احمد کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوادی ۔
 جسٹس چودھری محمداقبال کی عدالت میں جوڈیشنل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کیلئے مقرر تھی، جسٹس چودھری محمداقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کے کیسز کی سماعت جسٹس شکیل احمد کررہے ہیں، مناسب ہے یہ کیس بھی وہی سنیں، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت آئی ٹی، وزارت داخلہ، پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائروال لگانے کے اقدام پر قانونی اعتراض لگائے گئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں متعلقہ حکام کو چٹھیاں لکھیں، لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا،عوامی مفاد کا معاملہ ہے،اس پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے، فائروال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی، فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو لگانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے ۔

Ansa Awais

Content Writer