مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

23 Aug, 2024 | 01:14 PM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں  7روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد 577 روپے کلو ہو گیا ہے، لاہور میں 3 روز کے دوران برائلرمرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہوا ،آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے کلو اور پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

  زندہ مرغی کے تھوک ریٹ میں 4 روپے کمی جبکہ پرچون ریٹ میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 1 روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 300 روپے کے ہو گئے ہیں۔

 ملک کے دیگر شہرو ں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے سے 720 روپے تک فی کلو ہے، بعض دکاندار سرکاری نرخ کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی قیمت پر مرغی فروخت کر رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں