ڈینگی کے وار جاری ،6نئے مریض رپورٹ

23 Aug, 2024 | 01:05 PM

Ansa Awais

سٹی42 : بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگا ،24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 3   راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ  میں ایک نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ۔

 حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش بڑھ گئی ہے ، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ میں ڈینگی بخار کا ایک مریض سامنےآیا ہے ۔ 

  صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں ڈینگی وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد لازمی کریں ۔

مزیدخبریں