پی ٹی آئی کارکنوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت ،پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹادی گئی

23 Aug, 2024 | 12:34 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں چوہنگ اور نواب ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بازیابی کے کیس کی سماعت ،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹادی ۔
 جسٹس شکیل احمد نے شہری یوسف رشید وائیں کی درخواست پرسماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے،کیس 3 بار کال کرنے کے باوجود درخواستگزاریوسف رشید وائیں ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے، درخواستگزار کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے پیش ہونے پراعتراض کرتے ہوئے کہا اس پٹیشن میں اظہرصدیق وکیل نہیں ہیں، یہ اس کیس میں بطوروکیل دلائل نہیں دے سکتے۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے جواب دیا یہ عدالت طے کرے گی، امتیاز جس کو مقدمہ نمبر 410/24 میں گرفتار کیا گیا، اس کے مقدمات کی تفصیلات دی جائیں، جسٹس شکیل احمد نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وہ گرفتار ہوچکا ہےاسکی حدتک گزشتہ روز ہی پٹیشن واپس ہوچکی ہے۔ اگرآپکا کوئی بندہ گرفتار ہے تو بتائیں، عدالت نے درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

مزیدخبریں