جنرل ہسپتال کے لیڈیز ہوسٹل سے چوریاں کرنے والا ملزم گرفتار'

23 Aug, 2024 | 12:15 PM

ویب دیسک:  کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال لاہور کے لیڈیز ہوسٹل سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم پہلے بھی ہوسٹل سیکیورٹی کو چکما دے کر ہوسٹل سے موبائلز اور دیگر چیزیں چوری کر چکا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو چوری کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم سے چوری شدہ موبائلز برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
 

مزیدخبریں