کلیم اختر: ایف بی آر نے سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل اپریزر میں 3سال خدمات دینےوالےملازمین کو ترقی دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
تمام متعلقہ ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کے تحت گریڈ 17 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹل پروموشنزکمیٹی متعلقہ ملازمین کی پرفارمنس رپورٹ و اثاثوں کی تفصیلات کا جائزہ لےگی۔
ڈیپارٹمنٹل پروموشنزکمیٹی کی منظوری سے24سپرنٹنڈنٹ کسٹمزکوترقی دی جائےگی۔ سپرنٹنڈنٹ پریوینٹیوسروس اورپرنسپل اپریزرکوبھی گریڈ17میں ترقی کی منظوری دی جائے گی۔
تمام متعلقہ پروموشن زون میں موجود افسران کو تفصیلات 31 اگست تک بورڈ کو جمع کروانیکی ہدایت